یاسر نواز نے اہلیہ کا مذاق کیوں اُڑایا؟

کراچی: اداکارہ اور میزبان ندا یاسر کی اِن دنوں ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، جس پر اب ان کے شوہر اداکار یاسر نواز نے بھی پیروڈی کی ہے۔
ندا یاسر کے مارننگ شو کا ایک کلپ ٹویٹر صارف کی جانب سے شیئر کیا گیا جس میں وہ فارمولا ون ریسنگ کار اور انگریزی کے لفظ ’فارمولا‘ میں فرق نہیں کرپائیں۔


ندا کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹویٹر پر ان کے نام کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا اور ان پر سیکڑوں میمز بنائے گئے جب کہ صارفین کی جانب سے انہیں مذاق اور کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔


گزشتہ روز ندا کے شوہر یاسر نواز نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ندا کی فارمولا ون کار کے حوالے سے لاعلمی پر سر پر دوپٹہ اوڑھے اداکاری کررہے اور ان کی نقل اتار رہے ہیں۔
یاسر کی اس ویڈیو پر ناصرف صارفین کی جانب سے حیرانی کا اظہار کیا گیا بلکہ شوبز شخصیات کی جانب سے بھی انہیں تعریفی کلمات سے نوازا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔