جیل میں بھوک ہڑتال کے باعث یاسین ملک کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

نئی دہلی: تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال پر رہنے کی وجہ سے حریت رہنما یاسین ملک کی طبیعت بگڑ گئی، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یاسین ملک گزشتہ کئی روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں جس کی وجہ سے ان کے جسم میں پانی کی کمی ہوگئی، انہیں انجکشن کے ذریعے فلوڈز دیے جارہے تھے لیکن وہ یاسین ملک کے لیے کافی نہیں تھے۔
56 سالہ یاسین ملک نے جمعہ کی صبح سے غیر معینہ مدت تک بھوک ہڑتال کا اعلان اُس وقت کیا جب انہیں ربیعہ قتل کیس میں عدالت میں پیش ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
یاسین ملک کو جب ناشتہ دیا گیا تو انہوں نے کھانے سے انکار کردیا اور مسلسل بھوکے رہے۔
یاسین ملک کو تہاڑ جیل کے انتہائی حساس سیل میں رکھا گیا ہے جہاں طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔