دُنیا کا تیسرا بڑا ہیرا دریافت

بوٹسوانا: ہیروں کے لیے مشہور افریقی ملک بوٹسوانا میں دنیا کا تیسرا بڑا ہیرا دریافت کیا گیا ہے، جس کا وزن 1098 قیراط ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بوٹسوانا ہیروں کی وجہ سے مشہور ملک ہے جہاں ڈیبسوانا کمپنی ایک عرصے سے ہیرے نکال رہی ہے۔ اس کمپنی کی تاریخ میں سب سے بڑا ہیرا ملا ہے، جسے دنیا کا تیسرا بڑا ہیرا قرار دیا جارہا ہے۔


اس سال یکم جون کو یہ ہیرا ملا ہے جسے فوری طور پر صدر موگویتسی ماسیسی کے سامنے بھی پیش کیا گیا۔ ڈیبوسوانہ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر لینیٹ آرمسٹرونگ نے کہا کہ میرے خیال میں یہ دنیا کا تیسرا بڑا ہیرا ہے، یہ بہت غیرمعمولی اور نایاب ہے اور پوری قوم کے لیے پُرامید خبر بھی ہے۔
ابھی تک اس ہیرے کا نام نہیں رکھا گیا، جس کی لمبائی 73 ملی میٹر، چوڑائی 52 ملی میٹر اور موٹائی 27 ملی میٹر ہے۔
واضح رہے کہ جس کمپنی نے اسے دریافت کیا ہے وہ ہیروں کے لیے دنیا بھر میں مشہور ادارے ’ڈی بیئرز‘ کا ہی حصہ ہے۔


دلچسپ بات کہ دنیا کا سب سے بڑا ہیرا 1905 میں جنوبی افریقا سے ملا تھا جو 3106 قیراط کا تھا اسے ’کلینن‘ کا نام دیا گیا تھا۔ دوسرا بڑا ہیرا بھی بوٹسوانا سے ملا۔ یہ ہیرا ٹینس بال کے برابر ہے اور 2015 میں ہاتھ آیا تھا۔
بوٹسوانا افریقا بھر میں ہیروں کے ذخائر کی وجہ سے مشہور ہے اور ڈیبسوانہ کمپنی جو بھی ہیرا فروخت کرتی ہے اس کی 80 فیصد رقم حکومت کو ملتی ہے۔ تاہم کووڈ 19 کی وجہ سے 2020 سے اب تک وہاں کے ہیروں کی فروخت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔