عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، بابر اعظم دوسرے نمبر پر پہنچ گئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی ہے۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم ایک درجہ ترقی پا کر دوسرے نمبر پرپہنچ گئے ،انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پہلے جبکہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ تیسرے نمبرپر ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم دوسرے نمبر پر آ گئے۔ ان کے پوائنٹس کی تعداد 844 ہوگئی ہے، جبکہ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان 892 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

آسڑیلوی کپتان ایرون فنچ ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے۔ نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے کا اس رینکنگ میں چوتھا اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا پانچواں نمبر ہے۔

بولنگ میں جنوبی افریقا کے تبریز شمسی پہلے نمبر پر، افغانستان کے راشد خان دوسرے جبکہ آسٹریلیا کے آشٹن اگیر تیسرے نمبر پر ہیں۔ ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں۔ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی 11 ویں نمبر موجود ہیں۔ آل راونڈرز میں افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔