سندھ کے سابق وزیر اور پی پی رہنما کے ایس مجاہد بلوچ پی ٹی آئی میں شامل

سندھ کے سابق وزیر کے ایس مجاہد خان بلوچ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے خیرباد کہتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان انہوں نے کراچی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ کے ایس مجاہد بلوچ کا کہنا تھا کہ انہوں نے عمران خان کی ایمانداری اور حب الوطنی سے متاثر ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس میں جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کراچی اور ایم پی اے سعید آفریدی ، نائب صدر کیپٹن رضوان خان اور سرینہ عدنان، ڈسٹرکٹ کیماڑی کی جی ایس افق مجاہد بلوچ اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔