80 کلو وزن اُٹھانے والی دُنیا کی مضبوط ترین بچی!

نیویارک: 80 کلوگرام وزن اٹھانے والی 7 سالہ مضبوط روری وین اب تک متعدد ریکارڈز اپنے نام کرچکی ہیں۔
ویٹ لفٹنگ کے عشق میں گرفتار 7 سال کی ’روری وین‘ نے اپنی پانچویں سالگرہ سے ہی ویٹ لفٹنگ شروع کردی تھی جس کے بعد اس کے والد نے بچی کے شوق کو پورا کرنے کے لیے اس کو باقاعدہ ویٹ لفٹنگ کی ٹریننگ کروائی۔ روری ننھی سی عمر میں اتنا وزن اٹھانے کے قابل ہوگئی ہے جو عام طور پر ایک نوجوان جم میں بمشکل ہی اٹھا پاتا ہے۔

صرف 4 فٹ لمبی روری وین 7 سال کی عمر میں 80 کلوگرام ویٹ لفٹنگ کرسکتی ہے (یہ وزن عام طور پر اولمپکس میں خواتین کے لیے مختص ہوتا ہے) جب کہ 7 سالہ بچی 61 کلو گرام کے ساتھ اسکواٹ، 42 کلوگرام کے ساتھ جرک اور 32کلوگرام کے ساتھ اسنیچ پوزیشن کی ایکسرسائز کرسکتی ہے۔
گزشتہ ہفتے ہی 11 اور 13 سال سے کم عمر امریکی ویٹ لفٹر کی 30 کلو گرام کی کیٹیگری میں روری وین کو چیمپئن کا تاج پہنایا گیا۔ روری وین کو امریکا کی تاریخ میں کم عمر ترین ’یوتھ نیشنل چیمپئن‘ بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے جب کہ 11 سال سے کم عمر کی کیٹیگری میں وہ بہترین ’پونڈ فار پونڈ‘ لفٹر ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کو انٹریو دیتے ہوئے روری وین کا کہنا تھا کہ مجھے اچھا لگتا ہے کہ میں خود کو مزید مضبوط کروں تاکہ جو کچھ بھی کررہی ہوں اس میں خود کو اور بھی بہتر کرسکوں جب کہ میں اس چیز کی پروا نہیں کرتی کہ آگے کیا ہونے والا ہے یا میرے کسی بھی عمل سے آگے کیا ہوگا، میں صرف اپنا شوق پورا کرتی ہوں۔
روری وین کے والد نے اپنی بیٹی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روری صرف دنیا کی مضبوط ترین لڑکی نہیں بلکہ اس عمر میں اتنا مضبوط لڑکا یا لڑکی آّج تک پیدا ہی نہیں ہوا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔