ایک پہیے کی سائیکل پر 68 کلو وزنی باربیل اٹھانے کا ورلڈ ریکارڈ

ایڈن برگ: ایک پہیے کی سائیکل (یونی) پر اسکاٹش ایتھلیٹ نے سوار ہوکر 68 کلو وزن کا حامل باربیل سر سے اوپر اٹھا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
ایڈن برگ سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ جوش اولڈ کا کہنا تھا کہ یونی سائیکل پر سوار ہو کر بار بیل کے ذریعے سر سے اوپر سب سے زیادہ وزن اٹھانے کا آفیشل ریکارڈ اب ان کے نام ہے۔
جوش اولڈ، پیشہ ور یونی سائیکلسٹ اور ایک ٹی وی سیریز ننجا واریئر میں کوچ ہیں، کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود کو کووڈ کی عالمی وبا کے دوران یہ سِکھایا کہ اپنی دونوں عادات یعنی ایک پہیے والی سائیکل چلانا اور ویٹ لفٹںگ کو کس طرح یکجا کیا جاسکتا ہے۔
جوش نے کہا کہ یہ ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہونے سے قبل ان کو اس کی تیاری میں قریباً 6 ہفتے لگے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔