دُنیا کی عمر رسیدہ ترین فرد اولمپک مشعل تھامیں گی
ٹوکیو: دنیا کی سب سے عمر رسیدہ فرد کا نام کین تاناکا ہے، وہ زندگی کی 118 بہاریں دیکھ چکی ہیں، وہ اس سال مئی میں جاپان میں وہیل چیئر پر اولمپک مشعل اٹھاکر آگے بڑھیں گی۔
اس وقت دنیا بھر میں ان سے زیادہ عمر رسیدہ فرد موجود نہیں اور کین کئی جنگیں، متعدد وبائیں اور دو مرتبہ کینسر کی صورت دیکھ چکی ہیں۔ فوکوکا میں رہنے والے خاتون روزانہ سافٹ ڈرنک پیتی اور ریاضیاتی کھیل سے لطف اندوز ہوتی ہیں۔
ان کے محلے کا نام شائم ہے اور جب اولمپک مشعل یہاں سے گزرے گی تو وہ اسے اٹھاکر وہیل چیئر پر ایک سو میٹر دور تک لے جائیں گی۔ اس کے بعد مشعل دوسرے کھلاڑی کو دے دی جائے گی۔ اس اہم موقع کے لیے انہیں نئے جاگنگ جوتے دیے گئے ہیں جو ان کے خاندان نے جنوری میں ان کی سالگرہ پر انہیں تحفتاً دیے ہیں۔
انہوں نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ وہ ہمیشہ مصروف رہی ہیں۔ تمام لوگوں کے لیے ان کا پیغام ہے کہ بڑھاپا کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔
اگرچہ 2016 کے ریو موسمِ سرما کے گیمز میں برازیل کی 106 سالہ آئیڈا گیمنک نے بھی مشعل تھامی تھی، لیکن کین تاناکا نے یہ ریکارڈ توڑ دیا اور وہ اب 118 برس کی ہوچکی ہیں۔