ورلڈکپ: پاکستان کرکٹ ٹیم کا بھارت پہنچنے پر شان دار استقبال

حیدرآباد دکن: پاکستان کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے بھارت پہنچنے پر ایئرپورٹ پر مداحوں نے شاندار استقبال کیا۔
ایئر پورٹ پہنچنے پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا مداحوں نے شاندار استقبال کیا جب کہ ہوٹل کے باہر بھی ہزاروں شائقین پاکستانی کرکٹرز کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب نظر آئے۔
ایئرپورٹ پر بھارتی حکام نے استقبال کرتے ہوئے قومی کرکٹرز کو شال پیش کیں جب کہ پھول بھی نچھاور کیے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں مداح پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایئرپورٹ پر مداحوں کے استقبال پر انہیں ہاتھ ہلاکر جواب دیا جب کہ شاہین آفریدی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار کے ساتھ خوش گپیاں کرتے دکھائی دے رہے ہیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔