ورلڈکپ فٹ بال، مراکش کی ٹیم نے فتح کے بعد فلسطین کا جھنڈا لہرادیا

دوحہ: فٹ بال ورلڈکپ کے مقابلے قطر میں جاری ہیں، فیفا ورلڈکپ میں مراکش کے پہلی بار کوارٹر فائنل تک رسائی پر کھلاڑی جہاں سجدہ ریز ہوئے وہیں انہیں کہیں میدان میں فلسطین کا جھنڈا لہراتے تو کہیں اس جیت کو اللہ کا کمال قرار دیتے بھی دیکھا گیا۔
گزشتہ روز ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں مراکش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینالٹی ککس پر سابق عالمی چیمپئن اسپین کو شکست دی تھی۔
میچ کے بعد مراکشی کھلاڑیوں کو اسرائیلی فوج کے جبرو تشدد سہتے فلسطینی بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے بھی دیکھا گیا، جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں کھلاڑیوں کو جیت کو اللہ کا کمال قرار دیتے بھی دیکھا گیا۔
وائرل تصاویر اور ویڈیوز میں کھلاڑیوں کو فلسطین کا جھنڈا لہراتے اور سجدہ ریز ہوتے بھی دیکھا جاسکتا ہے، اس دوران کھلاڑیوں کے علاوہ مداح بھی فلسطین سے اظہار یکجہتی کرتے دیکھے گئے۔
واضح رہے کہ پہلی بار ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے بعد مراکشی کھلاڑیوں نے میدان میں سجدہ کرکے اللہ کا شکر بھی ادا کیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔