سوا 4 کلوگرام وزنی دُنیا کا سب سے بڑا آم!

کولمبیا: دنیا کا سب سے بڑا آم کولمبیا میں حال ہی میں کاشت کیا گیا۔ اس کا وزن سوا چار کلوگرام یعنی 9.36 پاؤنڈ ہے۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق کولمبیا کے شہرگویاٹا کے سان مارٹن باغ میں یہ آم نووا بریرا اور رائنا ماریہ نے کاشت کیا ہے۔ دونوں ابتدا سے ہی اس آم کو دیکھ رہے تھے جو غیرمعمولی رفتار سے بڑھ رہا تھا۔ اب یہ بڑھتے بڑھتے فارم کے تمام آموں پر بازی لے گیا۔ ان کی بیٹی نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ شاید یہ آم گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بن سکے گا۔


اس سے قبل 2009 میں ساڑھے سات پونڈ وزنی آم فلپائن میں اگایا گیا تھا، جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا تھا اور اب یہ ریکارڈ کولمبیا کے آم نے واضح فرق سے توڑ دیا ہے۔
ہم گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے توسط سے دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم کولمبیا کے لوگ منکسرالمزاج اور سخت محنت کے عادی ہوتے ہیں۔ ہمیں کاشت کاری اور فطرت سے محبت ہے اور ہم اپنی زمین پر بہترین پھل کاشت کررہے ہیں۔ اس طرح وبا کے دور کا یہ پیغام پوری دنیا کے لیے امید اور مسرت کا پیغام بھی ہوگا، نووا بریرا نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی تقریب کے دوران بتایا۔
گنیز بک کی تصدیق کے بعد اسی روز آم کو کاٹ کر کھایا گیا تاہم اس سے پہلے اس آم کا ایک سانچہ نما بناکر محکمہ بلدیہ کو بطور ریکارڈ پیش کیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔