خواتین نے قوم کے وقار میں اضافے کیلیے بے پناہ خدمات سرانجام دیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی خواتین نے قوم کی عزت اور وقار میں اضافے کے لیے بے پناہ خدمات سرانجام دی ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستانی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیـغام میں کہا کہ خواتین بہت قابل عزت و تکریم ہیں۔
پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین نے قوم کی عزت اور وقار میں اضافے کے لیے بے پناہ خدمات سرانجام دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یونیفارم میں خواتین نے اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں، یونیفارم میں خواتین نے قوم اور انسانیت کی بڑی خدمت کی ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین عالمی وبا کورونا کے خلاف جنگ میں بھی پیش پیش ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد خواتین کی خدمات کا اعتراف کرنا اور معاشرے میں ان کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔