فہد مصطفیٰ ایمان علی کے ساتھ کام کیوں نہیں کرنا چاہتے؟

کراچی: فہد مصطفیٰ اداکارہ ایمان علی کے ساتھ کام کیوں نہیں کرنا چاہتے، اس کی وجہ انہوں نے خود ہی بتادی۔
مقبول اداکارہ فہد مصطفیٰ اب تک متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے، وہ فلم نگری پر بھی چھائے ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ٹی وی شو، پروڈیوسر اور ہدایت کار کی حیثیت سے بھی کام کرچکے ہیں۔
انہوں نے 2016 میں انجم شہزاد کی فلم ’ماہ میر‘ میں اداکارہ ایمان علی کے ساتھ کام کیا تھا، فلم کو لالی وُڈ میں پذیرائی تو ملی تھی تاہم ایک انٹرویو میں جب فہد مصطفیٰ سے پوچھا گیا کہ ایمان علی کے ساتھ کام کا تجربہ کیسا رہا تو اداکار کے جواب نے سب کو حیران کردیا تھا۔
فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ ایمان علی زبردست اداکارہ ہیں تاہم میں نے انہیں فلم کے سیٹ پر ہی کہہ دیا تھا کہ میں تمہارے ساتھ آئندہ کام نہیں کروں گا۔ اداکار نے کہا کہ بحیثیت ایک شخصیت ایمان علی سے محبت ضرور ہے لیکن ان کے ساتھ کام کرنا بہت مشکل ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔