سجل نے ایوارڈ شو میں ہمایوں سعید کا شکریہ کیوں ادا کیا؟

دبئی: پاکستان کی صف اول کی اداکارہ سجل علی نے ایوارڈ شو کے دوران انہیں اداکاری کا پہلا موقع فراہم کرنے والی شخصیت سے متعلق بتادیا۔
سجل علی نے فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ کے موقع پرایوارڈ وصول کرنے کے بعد اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ سے یہ چاہتی تھی کہ مجھے کبھی موقع ملے تو میں اس ایک شخص کا شکریہ ضرور ادا کروں، جنہوں نے مجھ پر سب سے پہلے یقین رکھا اور پہلی بار مجھے بہت سارے لوگوں کے سامنے پَرفارم کرنے کا موقع فراہم کیا۔
سجل نے سینئر اداکار ہمایوں سعید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ شخص ہمایوں ہیں، جنہوں نے مجھے اداکاری کا موقع فراہم کیا اور وہ آج اتنی بڑی اداکارہ بن چکی ہیں۔
اداکارہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، سجل نے ہمایوں سعید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سر مجھ پر بھروسہ کرنے کے لیے بہت شکریہ۔
سجل کی اس ایوارڈ شو میں بھارتی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور سے بھی ملاقات ہوئی، ان کی دوستی والدہ کے ساتھ سجل کی فلم موم کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی، تاہم بھارتی حکومت کی لگائی گئی پابندی کے باعث برسوں سے پاکستانی اداکاروں کی بھارتی اداکاروں سے ملاقات نہ ہوسکی تھی۔
یاد رہے کہ سجل علی نے اپنے کیریئر کا آغاز 2011 میں ڈرامہ سیریل محمودآباد کی ملکائیں سے کیا تھا، جو ہمایوں سعید کے پروڈکشن ہاؤس سکس سِگما پلس کی تخلیق تھا اور اس کے بعد کچھ ہی سال میں سجل علی دنیا بھر میں پاکستان کی بہترین اداکارہ بن کر اُبھریں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔