انور مقصود نے معذرت کیوں کی؟

کراچی: ملک کے معروف مصنف اور مزاح نگار انور مقصود نے کراچی میں پیش کیے جانے والے اپنے مزاحیہ سیاسی تھیٹر ساڑھے 14 اگست میں آئٹم سانگ شامل کرنے پر معافی مانگ لی۔

اداکار و مصنف انور مقصود نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اپنے اسٹیج ڈرامے ساڑھے 14 اگست میں آئٹم سانگ شامل کرنے پر معذرت کرتے ہیں۔ آئٹم سونگ شامل کرنے کا مقصد پڑوسی ملک کی روایت دکھانا تھا۔
انور مقصود کا کہنا تھا کہ وہ اس طرح کے کام نہیں کرتے لیکن کیونکہ ایک تاریخ دکھانی تھی اس لیے آئٹم سونگ شامل کیا گیا۔ اگر کسی کو آئٹم سونگ شامل کرنا برا لگا تو وہ معذرت خواہ ہیں۔ ساڑھے 14 اگست گزشتہ دو ہفتوں سے آرٹس کونسل کراچی میں پیش کیا جارہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔