اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کینسر کی تشخیص کا ٹیسٹ کیوں کروایا؟

کراچی: پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے مطابق اُن کی بیٹی نے اُنہیں کینسر کی تشخیص کے لیے پیپ سمیر ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا ہے۔
شگفتہ اعجاز نے یوٹیوب پر اپنا وی لاگ شیئر کیا، جس میں اُنہوں نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے ایک اہم خبر دی۔
اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنی مرحوم والدہ سے متعلق کہا کہ میری والدہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کرگئی تھیں اور اب میری بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے بیٹی میری صحت کی وجہ سے کافی فکرمند ہے۔
52 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اُن کی بیٹی کے حساب سے اب تک انہیں 4 سے 5 بار پیپ سمیر ٹیسٹ کروا لینا چاہیے تھا۔
یوٹیوب وی لاگ میں شگفتہ اعجاز نے یہ بھی بتایا کہ اُنہوں نے اپنا ٹیسٹ کروالیا ہے جس کی رپورٹ میں فائبرائیڈز ظاہر ہوئے ہیں، لہٰذا اب وہ ایم آر آئی کروائیں گی۔
شگفتہ اعجاز نے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی اُن کی ایم آر آئی کی رپورٹ آئے گی تو وہ اپنے اگلے وی لاگ میں مداحوں کو لازمی آگاہ کریں گی۔
دوسری جانب مداحوں کی جانب سے شگفتہ اعجاز کی صحت یابی کے لیے دُعائیں کی جارہی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔