خواتین مردوں کے مقابلے کینسر میں زیادہ کیوں مبتلا ہوتی ہیں؟

واشنگٹن: خواتین کے سرطان میں مبتلا ہونے کی شرح مردوں کے مقابلے زیادہ ہے، ایک حالیہ تحقیق نے سائنس دانوں کو حیران کردیا جب انہوں نے پایا کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں پھیپھڑوں کے کینسر کی زیادہ شکار ہورہی ہیں، اگرچہ انہوں نے کبھی سگریٹ پی ہی نہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سائنس دان اس بات کا جواب دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ کیوں زیادہ نوجوان اور درمیانی عمر کی خواتین مردوں کے مقابلے میں پھیپھڑوں کے کینسر کا شکار ہورہی ہیں جو چھاتی اور رحم کے کینسر سے زیادہ خواتین کی ہلاکت کا ذمے دار ہے۔
ریڈی ایشن آنکولوجسٹ ڈاکٹر اینڈریا میککی کے مطابق اکثر خواتین کی موت کا ذمے دار چھاتی کا کینسر نہیں بلکہ پھیپھڑوں کا کینسر ہے۔ اندازوں سے پتا چلتا ہے کہ یہ کینسر امریکا میں روزانہ قریباً 164 خواتین کو ہلاک کرتا ہے۔
یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے نوٹ کیا کہ جیسا کہ تمباکو نوشی کو پھیپھڑوں کے کینسر کی بنیادی وجہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے، پچھلی دو دہائیوں میں سگریٹ استعمال کرنے والی خواتین کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔ تاہم کینسر میں مبتلا خواتین کی تعداد بڑھ رہی ہے، خاص طور پر ان میں جنہوں نے کبھی سگریٹ نوشی بھی نہیں کی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔