قرآن پاک کی بے حرمتی کے مجرم کو سخت سزا دی جائے گی، پوتن
ماسکو: روسی صدر ولادی میر پوتن کا کہنا ہے کہ جو بھی قرآن پاک کی بے حرمتی کا مجرم پایا جائے گا اسے ملک کے مسلم اکثریتی علاقوں میں سزا بھگتنی ہوگی۔
روس کے سرکاری خبر رساں ادارے TASS کے مطابق پوتن کا کہنا تھا کہ جو بھی قرآن کو نذرآتش کرے گا، اُسے روس کے مسلمان اکثریتی خطے میں سخت قید کی سزا ہوگی۔
پوتن کا مذکورہ بالا فیصلہ روس کے حامی عسکری صحافیوں اور ٹیلی گرام چینلز کے مصنفین کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران سامنے آیا ہے۔
خیال رہے کہ پوتن کا یہ بیان وولگوگراڈ شہر کی رہائشی نکیتا زوراویل کو گذشتہ ماہ ایک مسجد کے سامنے قرآن نذرآتش کے جرم میں حراست میں لینے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اسی طرح رواں سال کے شروع میں روس نے سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت کے رہنما راسم پالوڈان کی طرف سے قرآن کو نذرآتش کیے جانے کی بھی سخت مذمت کی تھی۔