معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر فرحان عیسیٰ کا وائس آف سندھ کا دورہ

کراچی: معروف سماجی شخصیت اور عیسیٰ لیبارٹریز کے سی ای او ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے وائس آف سندھ کا دورہ کیا، اس دورے کے موقع پر وائس آف سندھ کے پیٹرن انچیف عبدالغنی دادا بھوائے نے انہیں سووینئر پیش کیا۔ ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے بھی اُنہیں ٹرک آرٹ کا نمونہ تحفے کے طور پر دیا۔


ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے اس موقع پر وائس آف سندھ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عمیر ہارون اور اُن کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور ان کے کام کی تعریف کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ بہت کم وقت میں وائس آف سندھ نے منفرد مقام حاصل کیا ہے، اسی طرح محنت کا سلسلہ جاری رہا تو بہت جلد یہ ملک کے ممتاز صحافتی اداروں میں شمار ہوگا۔
بعدازاں ڈاکٹر فرحان عیسیٰ کا وائس آف سندھ کے لیے پوڈ کاسٹ ریکارڈ کیا گیا، جس میں اُنہوں نے پاکستان کے شاندار مستقبل کے حوالے سے باتیں کیں، نوجوانوں کی رہنمائی فرمائی اور بزنس کمیونٹی کی ہمت بندھائی، یہ پوڈ کاسٹ جلد ناظرین کی خدمت میں پیش کیا جائے گا۔


واضح رہے کہ ڈاکٹر فرحان عیسیٰ ہمارے حقیقی قومی ہیرو کہلائے جاسکتے ہیں۔ سماجی اور فلاحی سرگرمیوں میں مصروف عمل رہنا ان کا خاصہ ہے، متعدد اداروں کی سرپرستی ان کے ذمے ہے، اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں، میڈیکل کی تعلیم حاصل کی، پی ایچ ڈی اور ایم فل کر رکھا ہے۔ عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران ان کا مثالی کردار رہا، جسے قومی اور بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا۔ ان کا ادارہ عیسیٰ لیبارٹریز ملک بھر میں مستند تصور کیا جاتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔