وسیم اکرم کی کراچی بارش پر ٹوئٹ، وزیر بلدیات کی کرکٹ اسٹار پر تنقید!

کراچی: وسیم اکرم نے کراچی میں ہونے والی بارش کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ بارش میں ڈوبے کراچی کی ویڈیوز اور متاثرین کی بے چارگی دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔
سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ شہر کو ایک بار پھر ڈوبا دیکھنے پر کوئی حیرت نہیں ہوئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا بارش میں ڈوبے کراچی کی یہ حالت ہمیں نیند سے جگانے کی گھنٹی ہے؟
وسیم اکرم نے کہا کہ کراچی میں نکاسیٔ آب حل طلب مسئلہ ہے، ہمیں اپنے خوبصورت شہر کو دوبارہ ٹھیک کرنا ہوگا۔
دوسری جانب سابق کپتان وسیم اکرم کے ٹوئٹ پر ردعمل میں وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے پڑوسی وسیم اکرم کو دعوت دیتا ہوں کہ میرے ساتھ شہر کا دورہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم کراچی کی سڑکوں کا جائزہ لیں اور دیکھیں کس طرح پانی کا نکاس کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم اگر آپ مخلص ہیں تو شہر کا دورہ ضرور کریں گے اور اگر آپ نے سنی سنائی باتوں پر بیان دیا ہے تو آپ سے زیادہ غیر ذمے دار کوئی نہیں ہے۔
ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ وسیم اکرم کے غیر ذمے دارانہ بیان نے عوام کو مایوس کیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔