واجد نگری راکاپوشی سر کرنے والے دوسرے پاکستانی کوہ پیما!
اسلام آباد: واجد اللہ نگری راکا پوشی سر کرنے والے دوسرے پاکستانی کوہ پیما بن گئے۔
قراقرم کے پہاڑی سلسلے کی بلند چوٹی راکا پوشی ہروقت برف سے ڈھکی رہتی ہے اوربادل اس پر سایہ فگن رہتے ہیں، راکا پوشی کا مطلب ہی ’برف سے ڈھکی چوٹی‘ ہے، اسے ’مدر آف مسٹ‘ بھی کہا جاتا ہے۔
واجد اللہ نگری نے جمہوریہ چیک کے 2 کوہ پیماؤں کے ساتھ 8 ستمبر کی شام راکا پوشی کو سر کیا۔
واجد اللہ نگری نے 7788 میٹر بلند چوٹی نئے راستے سے سر کی ہے۔
اس سے قبل راکا پوشی پہاڑ 1979 میں پاکستان کے کرنل شیر خان نے سر کیا تھا۔
واضح رہے کہ یہ پاکستان کی 12 ویں اور دنیا کی 27ویں بلند ترین چوٹی ہے۔ اسے سب سے پہلے 1958 میں دو برطانوی کوہ پیما مائیک بینکس اور ٹام پیٹی نے سر کیا تھا۔