اداکارہ مایا علی کی گلی میں کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل!

کراچی: ڈراموں اور فلموں میں شاندار اداکاری کرنے والی مایا علی نے اب اسٹریٹ کرکٹ میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ہیں۔
مایا جو ناصرف ذہین اور قابل اداکارہ ہیں بلکہ اچھی کرکٹ بھی کھیل لیتی ہیں اس کا اندازہ ان کے حال ہی میں وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ سے لگایا جا سکتا ہے۔
اداکارہ کی دیر رات کو کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہورہی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maliha Rehman (@maliharehman1)


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مایا علی بیٹنگ کررہی ہیں جب کہ معروف اسپورٹس اینکر فیضان نجیب انہیں بولنگ کروارہے ہیں، اداکارہ کے ساتھ ان کے دیگر دوست بھی موجود ہیں۔
مایا علی مداحوں کو بتارہی ہیں کہ ان کے دوست فیضان ایک کروڑ بالز کرواچکے ہیں لیکن وہ پھر بھی آؤٹ نہیں ہوئیں جب کہ فیضان نجیب کافی دیر سے اداکارہ کی وکٹ گرانا چاہ رہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔