بچوں کی حوالگی معاملہ، وینا کے سابق شوہر نے جواب جمع کرادیا

اسلام آباد: اپنے کیریئر کے دوران متعدد اسکینڈلز کی زد میں آنے والی اداکارہ وینا ملک کے بچوں کی حوالگی کے کیس میں سابق شوہر اسد خٹک کے وکیل نے عدالت میں جواب جمع کرادیا۔
وینا ملک کے بچوں کی حوالگی کے کیس کی سماعت سینئر سول جج راجہ فیصل رشید نے کی۔ وینا ملک کی والدہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالت نے استفسار کیا وینا ملک اور بچے کہاں ہیں، جس پر اداکارہ وینا کے وکیل نے کہا وینا ملک کے بچے بیمار ہیں جس کی وجہ سے وہ عدالت پیش نہیں ہوسکیں گی۔
وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک بھی عدالت پیش نہ ہوئے، تاہم ان کے وکیل کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرادیا گیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر وینا ملک کے وکیل کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔