بے گناہ ہوں، کوئی قتل نہیں کیا، عدالت میں عذیر بلوچ کا بیان!

کراچی: لیاری گینگ وار کے ارشد پپو قتل سمیت 16 مقدمات کی سماعت کے دوران عذیر بلوچ نے قتل کی وارداتوں سے انکار کردیا، عدالت میں عذیر بلوچ نے کہا کہ میں بے گناہ ہوں، کوئی قتل نہیں کیا۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں لیاری گینگ وار کے ارشد پپو قتل سمیت 16 مقدمات کی سماعت ہوئی، عذیر جان بلوچ، شاہ جہان بلوچ سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت عذیر بلوچ نے کمرہ عدالت میں انکشاف کیا کہ اس کے ساتھ جعل سازی ہورہی ہے۔
معزز عدالت نے عذیر بلوچ سے استفسار کیا کہ آپ نے جرم کیا ہے، فرد جرم عائد کریں۔ جس پر عذیر بلوچ نے کہا کہ اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ میں نے کوئی قتل نہیں کیا، میں بے گناہ ہوں۔ عدالت کے دریافت کرنے پر کہ آپ نے اقبالی 164 کا بیان قلم بند کرایا ہے، پر عذیر بلوچ نے کہا کہ میرا کوئی 164 کا بیان قلم بند نہیں ہوا، مجسٹریٹ نے غلط بیانی کی ہے، میرے ساتھ جعل سازی ہورہی ہے۔ عدالت نے وکیل صفائی کی عدم حاضری کے باعث سماعت جولائی کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔