پاکستان اپنی اسمارٹ کرکٹ بال تیار کرے گا، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی اسمارٹ کرکٹ بال تیار کرے گا۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم مل کر اس مقصد میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں، کوکابورا کی جانب سے تیار کی جانے والی اسمارٹ بال کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر انہوں نے لکھا کہ سیالکوٹ والو آؤ یہ کام کر دکھائیں، میرے خیال میں اس گیند کی تیاری میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، آئیں اپنی ٹیکنالوجی یونیورسٹیز کے ساتھ مشترکہ منصوبہ شروع کرتے ہوئے اپنی اسمارٹ کرکٹ بال بنائیں۔
خیال رہے کہ اسمارٹ کرکٹ بال میں ایک چپ نصب کی گئی ہے، اس کی مدد سے گیند کو پھینکتے اور باؤنس کے بعد کی رفتار کا درست اندازہ لگایا جاسکتا ہے، اسپنرز کی گیند کتنی گھومی یہ بھی معلوم ہوسکتا ہے، بال بیٹ یا پیڈ، گھاس یا فیلڈر کے ہاتھ کو لگی، اس کی بھی درست معلومات حاصل ہونے سے امپائرز کو فیصلوں میں خاصی مدد ملے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔