یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور چائے کی پتی سستی
اسلام آباد: حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے یوٹیلٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی اور چائے کی پتی سستی کردی گئی۔
جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک کلو گھی کی قیمت میں 8 روپے کمی کی گئی ہے۔ ایک کلو کیٹگری ون کا برانڈڈ گھی 520 سے کم ہوکر 512 روپے کلو ہوگیا۔
اسی طرح پانچ کلو والے گھی کا ڈبہ 2625 روپے سے کم ہوکر 2580 روپے کا ہوگیا، 5 کلو گھی کے ڈبے کی قیمت میں 45 روپے کمی ہوئی ہے۔ گھی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق 80 گرام الائچی چائے کے نرخوں میں 45 روپے کمی کردی گئی ہے۔ 170 گرام الائچی چائے کی قیمت میں 100 روپے، 430 گرام الائچی چائے میں 357 روپے اور 900 گرام الائچی چائے کی قیمت میں 845 روپے کمی کی گئی ہے۔