یوٹیلٹی اسٹورز نے مہنگی چینی خرید کر خزانے کو 50 کروڑ کا ٹیکہ لگادیا

یوٹیلٹی اسٹورز نے شوگر ملوں کی طرف سے پیشکش کے باوجود 70 روپےکلو چینی خریدنے کے بجائے مہنگی چینی خرید لی۔

رپورٹ کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز نے مجموعی طور پر 78 ہزار میٹرک ٹن چینی 78 روپے33 پیسے فی کلو کے حساب سے خریدی ہے اور شوگرملوں کی طرف سے 70 روپے فی کلو چینی کی پیشکش پر بھی چینی نہیں خریدی گئی۔

شوگر کمیشن رپورٹ میں حکومت کے مطابق چینی کا ایکس ملز ریٹ 71 روپے 97 پیسے فی کلو ہے۔

اس حوالے سے  یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شوگرملوں نے 25 جون کی ڈیڈ لائن دی جس پر ٹینڈرز کے ذریعے چینی خریدنا ممکن نہ تھا لہٰذا یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قلت کے باعث پہلے سے کھولے گئے ٹینڈرز پر چینی خریدی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مہنگی چینی کی خریداری سے حکومت کو 50 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔