میری دنیا اُجڑ گئی، مودی جی یہ کیا کردیا: انسٹاگرام بندش پر اُشنا کا دلچسپ طنز

کراچی: پہلگام ڈرامے کی آڑ میں مودی سرکار کے پاکستان پر بے بنیاد الزام عائد کرنے کے بعد اب بھارت کو اپنے بچگانہ اقدامات کے باعث بڑی خفگی کا سامنا ہے۔
مودی حکومت کی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے متعدد پاکستانی کرکٹرز اور فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کردیے گئے ہیں۔
جن پاکستانی اداکاراؤں کے بھارت میں انسٹاگرام اکاؤنٹس بند کیے گئے ہیں اُن میں اداکارہ اُشنا شاہ بھی شامل ہیں۔
اداکارہ اُشنا شاہ نے بھارتی حکومت کے اس بچگانہ اور مضحکہ خیز اقدام کا دلچسپ پیرائے میں جواب دیا ہے۔
اُشنا شاہ نے طنزاً لکھا کہ میری دنیا ہی اُجڑ گئی ابھی، مودی جی یہ کیا کردیا۔ اداکارہ نے ٹوٹے دل اور رونے کے ایموجیز بھی استعمال کیے۔
اشنا شاہ کے اس طنزیہ وار کو سوشل میڈیا نے کافی سراہا اور ایک صارف نے لکھا کہ کاش یہ طنز مودی کو سمجھ میں آجائے۔
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ آپ جنھیں سمجھا رہی ہیں وہ عقل کے کچے ہیں اور اگر نہیں ہوتے تو کبھی یہ مضحکہ خیز کام نہیں کرتے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔