شوبز انڈسٹری میں اکثر لوگ فراڈ، دھوکا دہی ہر جگہ پھیل چکی، اُشنا شاہ

کراچی: ڈراموں اور فلموں کی مقبول اداکارہ اُشنا شاہ کا کہنا ہے کہ میں انڈسٹری کا راز بتاتی ہوں، جہاں اکثر لوگ فراڈ اور زیادہ تر چیزیں محض نظر کا دھوکا ہیں۔
شوبز انڈسٹری میں 2013 میں قدم رکھنے والی اُشنا شاہ نے کئی مقبول سیریز میں کام کیا ہے۔ وہ اپنی بے ساختہ اداکاری کے باعث جلد ہی انڈسٹری میں منفرد پہچان بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔
اپنی حالیہ ٹوئٹ میں اُشنا شاہ نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا ہے۔ اداکارہ نے لکھا کہ کیا میں آپ کو انڈسٹری کا راز بتا سکتی ہوں؟ اس میں زیادہ تر لوگ فراڈ ہیں۔ زیادہ تر چیزیں وہم ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ایسا ہمیشہ تو نہیں لیکن اکثر ہوتا ہے کہ جب کسی چیز کو خوب بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے تو اسے اپنے فائدے کے لیے کم صلاحیت والے سراہتے ہیں۔ یہ دھواں اور آئینہ کی طرح ہے۔ یہ پبلک ریلیشن ہے۔
اس طرح پوری حکمت عملی کے ساتھ ایک بیانیہ ترتیب دیا جاتا ہے جس کی ہجوم پیروی کرتا ہے۔
اُشنا شاہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے دوسری ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ایسا صرف شوبز انڈسٹری میں نہیں بلکہ اس کا اطلاق پورے معاشرے پر ہوتا ہے۔ دھوکا دہی صرف ایک چیز نہیں قریباً سب ہی کچھ ہے اور یہ شوبزنس دنیا میں ہر جگہ پھیل چکی ہے۔ چاہے وہ فلمیں ہوں، ٹی وی، فلاحی کام ہوں یا کھیل۔ دھوکا دہی اور صداقت کا تناسب افسوس ناک اور قدرے مایوس کن ہے۔
اُشنا شاہ نے یہ وضاحت نہیں کی کہ یہ ٹوئٹس کس تناظر میں کی گئیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔