امریکا: کرکٹر سمیع اسلم کے ایلون مسک کے قریب رہائش پذیر ہونے کا انکشاف

نیویارک: پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر مسلسل نظرانداز ہونے پر امریکا میں کیریئر بنانے کے فیصلے سے خاصے مطمئن ہیں۔
یوٹیوب پر وائرل ایک وی لاگ میں قومی انڈر19 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سمیع اسلم نے انکشاف کیا کہ وہ اس وقت امریکی ریاست سان فرانسسکو میں مقیم ہیں، جو دنیا میں مہنگے ترین رہائشی علاقوں میں جانا جاتا ہے۔ اس علاقے میں ٹیسلا اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک جیسی اہم شخصیات رہائش پذیر ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ الحمدللہ، میں یہاں کی زندگی سے مطمئن ہوں، میں ایک گھر کا مالک ہوں اور یہاں اپنے خاندان کے ساتھ رہتا ہوں۔ فی الحال یہاں اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہورہا ہوں۔ ہمیشہ کرکٹ کھیلنے کا خواب دیکھا اور مجھے یہاں اچھا موقع ملا۔ پاکستان کے لیے کھیلنا خواب تھا لیکن مواقع نہیں دیے گئے۔
سمیع اسلم نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ یہاں کرکٹ کم کھیلی جاتی ہے لیکن یہاں پورا سال بہت زیادہ فرنچائز کرکٹ ہوتی ہے۔
دوسری جانب میجر لیگ کرکٹ کے افتتاحی سیزن میں سمیع اسلم ٹیکساس سپر کنگز کے لیے کھیلنے کو تیار ہیں، یہ فرنچائز انڈین پریمیئر لیگ میں چنائی سپر کنگز کے نام سے مشہور ہے۔
خیال رہے کہ بائیں ہاتھ کے اوپنر نے 13 ٹیسٹ میچوں اور 4 ایک روزہ بین الاقوامی میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔