رمضان کے بعد پہلے ہفتے میں مہنگائی میں بڑا اضافہ

اسلام آباد: گرانی سے متعلق ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ کا اجرا کردیا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق رمضان کے بعد پہلے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا اور مہنگائی0.15 فیصد بڑھ کر مجموعی شرح 46.82 فیصد ہوگئی۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک ہفتے میں21 اشیا مہنگی، 7 کی قیمتوں میں کمی آئی اور 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات کے مطابق آلو 8.22، چکن 1.75 فیصد، آٹا 1.55، گڑ 1.23 اور بریڈ 1.13 فیصد مہنگی ہوئی، اس کے علاوہ چاول، مٹن، دودھ، بیف اور لہسن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں ٹماٹر 19.20، کیلے 5.39، چینی 1.19 اور پیاز 1.40 فیصد سستے ہوئے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔