عروہ میری زندگی کی مضبوط ترین خواتین میں سے ہے، فرحان

کراچی: نامور اداکار و گلوکار فرحان سعید نے ایک انٹرویو کے دوران ان خواتین کا ذکر کیا جنہوں نے انہیں زندگی میں سب سے زیادہ متاثر کیا۔
فرحان سعید سے سوال پوچھا گیا کہ وہ کون سی خواتین ہیں جنہوں نے انہیں زندگی میں سب سے زیادہ متاثر کیا؟ اس پر فرحان سعید کا جواب مداحوں کے لیے قابل اطمینان تھا۔
انہوں نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کی پوری زندگی مضبوط اور مددگار خواتین سے گھری رہی۔
فرحان سعید کا کہنا تھا کہ ان خواتین کی شروعات ان کی والدہ سے ہوتی ہے جنہوں نے ہر مرحلے پر ساتھ دیا، اس کے بعد میری زندگی کی سب سے مضبوظ ترین خواتین میری دادی، عروہ، میری بھابیاں اور بہنیں ہیں۔
دھیان رہے کہ گزشتہ ماہ سے سوشل میڈیا پر مقبول جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید کی علیحدگی سے متعلق خبریں گردش کررہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر متعدد پیجز پر یہ دعویٰ کیا گیا کہ عروہ حسین اور فرحان سعید نے شادی کے 4 سال بعد باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔