شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کا عرس، سندھ میں یکم ستمبر کو عام تعطیل ہوگی
کراچی: یکم ستمبر کو نگراں سندھ حکومت نے صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوفی بزرگ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے عرس کے موقع پر یکم ستمبر بروز جمعہ کو سندھ بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یکم ستمبر کو صوبے بھر میں تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔
دھیان رہے کہ وفاقی تعطیل نہ ہونے کے سبب بینک اور کاروباری ادارے و مقامات کھلے رہیں گے۔