اُڑن طشتری کا قضیہ حل نہ ہوسکا!

کراچی: گزشتہ روز سامنے آنے والی اُڑن طشتری کا قضیہ تاحال حل نہیں ہوسکا ہے۔
رحیم یار خان میں دن کے وقت انتہائی روشن پُراسرار چیز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اور اس کے اڑن طشتری ہونے سے متعلق قیاس آرائیاں گزشتہ روز سے جاری ہیں۔
مبینہ اڑن طشتری یا یو ایف او کے نظر آنے کے باعث زمین کے علاوہ خلاء میں کسی اور مخلوق کے موجود ہونے یا نہ ہونے پر بھی بحث چل پڑی ہے۔
تاہم ایسا پہلی بار نہیں ہوا، نظام شمسی کے تیسرے سیارے پر موجود انسان منتظر اور کھوج میں ہے کہ خلاء کا کوئی اور مکین، اگر ہے! تو رابطہ کرے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔