پاکستان نے اقوام متحدہ کو بھارتی دہشت گردی کے ثبوت پیش کردیے!
نیویارک: پاکستان نے اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل کو بھارتی دہشت گردی کے ثبوت پیش کردیے.
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل برائے انسداد دہشت گردی ولادیمیر ورونکوف سے ملاقات کی۔
اس اہم ملاقات میں انہوں نے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے بارے میں ڈوزیئر پیش کیا۔
اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل برائے انسداد دہشت گردی ولادیمیر ورونکوف نے وعدہ کیا کہ وہ ڈوزیئر کا مطالعہ کریں گے۔
ولادیمیر ورونکوف نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان کو کشیدگی کم کرکے مذاکرات ، اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسائل کے حل تلاش کرنے چاہئیں۔