واٹس ایپ کا غیر ضروری کال روکنے والا فیچر متعارف

نیویارک: واٹس ایپ نے غیر ضروری کال روکنے والا فیچر متعارف کردیا، واٹس ایپ کے اربوں صارفین اور غیر معمولی مقبولیت کے تحت اب کاروباری اداروں اور کمپنیوں نے اسے تختہ مشق بنایا ہوا ہے۔ اب واٹس ایپ نے اسپیم کال روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں۔
چند ماہ قبل واٹس ایپ نے اسپیم کال کو نظرانداز کرنے کا ایک نیا طریقہ اختیار کیا تھا۔ اندرونی حلقوں میں اس کی آزمائش جاری تھی، جسے اب جلدہی عام صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔ اسے اب نیو پرائیویسی چیک اپ ٹول کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔
اس آپشن پر عمل کرتے ہی واٹس ایپ نامعلوم نمبروں سے آنے والی کال کو ازخود خاموش کردے گا، تاہم اگر آپ بعد میں رابطہ کرنا چاہیں تو نمبر اپنی جگہ موجود رہے گا۔ امریکا اور برطانیہ میں واٹس ایپ پر اسپیم کال کا طوفان آیا ہوا ہے اور اب پاکستان میں کم ازکم اسپیم پیغامات کی بھرمار ہم دیکھ ہی رہے ہیں۔
اس آپشن سے ناصرف غیر ضروری کالز سے چھٹکارا مل سکتا ہے بلکہ آپ کا اکاؤنٹ مزید محفوظ ہوجائے گا۔ اب یہ آپشن واٹس ایپ اکاؤنٹ کی سیٹنگ میں موجود ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔