نجم سیٹھی کی سربراہی میں قائم پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی تحلیل ہوگئی

لاہور: پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کو وزارت بین الصوبائی رابطہ نے تحلیل کردیا۔
وزارت بین الصوبائی رابطہ نے نجم سیٹھی کی سربراہی میں کام کرنے والی کمیٹی کو تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مینجمنٹ کمیٹی کی مدت پوری ہونے پر تحلیل ہوئی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پیٹرن کے نامزد کردہ الیکشن کمشنر کو پی سی بی کے معاملات سپرد کردیے گئے ہیں۔
بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم شہباز شریف نے احمد شہزاد فاروق رانا کو الیکشن کمشنر مقرر کیا تھا۔
دھیان رہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان گزشتہ کئی روز سے تنازع چلا آرہا تھا، ن لیگ چاہتی تھی کہ نجم سیٹھی کرکٹ بورڈ کے معاملات کو بہتر انداز سے چلارہے ہیں، اس لیے انہیں ہی برقرار رکھا جائے جب کہ پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کا حق ہے، حکومت اگر نجم سیٹھی کو رکھنا چاہتی ہے تو انہیں کہیں اور لگادیا جائے۔
تاہم نجم سیٹھی خود ہی بورڈ کی چیئرمین شپ کی دوڑ سے باہر ہوگئے تھے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔