امریکا: ہم جنس اور نسلی جوڑوں کے تحفظ کا بل منظور

واشنگٹن: امریکا میں ہم جنس پرستوں اور نسلی شادیوں کے تحفظ کا بل منظور ہوگیا، ایوان نمائندگان نے اس بل کو منظوری کی سند سے نواز دیا۔
بیرون ملک کے خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کا اس حوالے سے کہنا ہے وہ ہم جنس پرستوں اور نسلی شادیوں کے تحفظ کے لیے اس تاریخی قانون پر دستخط کریں گے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق صدر بائیڈن کا کہنا تھا یہ قانون سازی وفاقی قانون میں شادی کی مساوات کو یقینی بنائے گی، قانون سازی ہم جنس اور نسلی جوڑوں کو تحفظ فراہم کرے گی۔
خیال رہے کہ کچھ ماہ قبل امریکا میں پہلی بار سیاہ فام ہم جنس پرست خاتون کو وائٹ ہاؤس کا ترجمان مقرر کیا گیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔