تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف شہر قائد میں انوکھا احتجاج
کراچی: سندھ میں تعلیمی ادارے بند ہیں، جس کی وجہ سے تدریسی عمل بُری طرح متاثر ہورہا ہے، اس بندش کے خلاف نجی اسکول کے طلبا کی جانب سے انوکھا احتجاج کیا گیا۔
تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف طلبا نے احتجاجاً کے ڈی اے چورنگی پر سڑک کنارے کلاسیں لگالیں۔
سڑک کنارے لگائی گئی کلاسوں میں اساتذہ نے علامتی طور پر بچوں کی حاضری بھی لگائی جب کہ کھلے آسمان تلے عارضی کلاس رومز میں بیٹھے طلبا نے ماسک بھی لگارکھے تھے۔
کلاس رومز کے عقب میں طلبا و طالبات احتجاجی پوسٹر لیے کھڑے رہے جن پر وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر تعلیم سندھ سے اسکول فوری کھولنے کے مطالبات درج تھے۔
دھیان رہے کہ حکومت سندھ نے 30 اگست سے صوبے میں تعلیمی ادارے کھولنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔