پائلٹ کی فاش غلطی، مسافر بردار طیارہ منجمد دریا پر اُتار دیا

ماسکو: پائلٹ کی فاش غلطی، مسافر بردار طیارہ منجمد دریا پر لینڈ کرادیا۔ روس میں 30 مسافروں سے بھرے طیارے کو ایک پائلٹ نے غلطی سے ہوائی اڈے کے رن وے کے بجائے قریب ایک منجمد دریا پر اتار دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے سوویت دور کے مسافر بردار طیارے اینٹونووف-24 کی منجمد دریا پر لینڈنگ سے مسافروں کی زندگی خطرے میں پڑگئی۔
ٹرانسپورٹ ایکسیڈنٹ پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ پولر ایئرلائنز کا طیارہ یاقوتیا کے علاقے میں زیریانکا کے قریب دریائے کولیما پر بحفاظت اتر گیا۔ تمام مسافر بحفاظت ہیں۔
ایئرلائن کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ طیارے میں کسی قسم کی خرابی پیدا نہیں ہوئی تھی۔ طیارے کی منجمد دریا میں لینڈنگ پائلٹ کی غلطی تھی۔
ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔