انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 43 رنز سے ہرادیا

دبئی: انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ میں پاکستان نے بھارت کو 43 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان نے دبئی میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنرز عثمان خان اور شاہ زیب خان کی پہلی وکٹ پر 160 رنز کی شراکت قائم کی۔
شاہ زیب نے 159 رنز کی شاندار اور جارحانہ اننگز کھیلی، دس چھکے، پانچ چوکے لگائے، عثمان خان نے 60 رنز اسکور کیے۔
میچ میں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے۔
282 رنز ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 47.1 اوورزمیں 238رنزپرڈھیر ہوگئی اور بھارت کو 43 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت انڈر-19 کے نکھل کمار 67 اور محمد عنان نے 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کے علی رضا نے 36 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، عبدالسبحان اور فہم الحق نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نوید احمد اور عثمان خان نے ایک ایک وکٹ لی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔