سعودی عرب نے خلیجی ممالک کیلئے عمرہ پروگرام کی نئی شرائط جاری کردیں

مکہ مکرمہ: سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے خلیجی ممالک سے آنے والے معتمرین کے لیے عمرہ پروگرام کی مزید شرائط جاری کردیں۔

سعودی نائب وزیربرائے حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک سے آنے والے معتمرین کو کووڈ 19 سے بچاوٗ کی ویکسین کا کورس مکمل کرنا لازمی ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ معتمرین مکہ مکرمہ میں قائم نگہداشت کے مرکز میں عمرے کی ادائیگی سے کم از کم 6 گھنٹے قبل رجوع کریں۔ نگہداشت مرکز میں ان کی میڈیکل ہسٹری دیکھنے کے بعد ’محفوظ‘ کیٹگری کی تصدیق کی جائے گی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق محفوظ کیٹگری کی تحقیق ہونے کے بعد عمرے کے لیے آنے والوں کو مخصوص کمپیوٹرائزڈ ’ڈیجیٹل کڑا‘ فراہم کیا جائے گا۔ ان معتمرین پر لازم ہوگا کہ وہ عمرے کی ادائیگی اور ہوٹل سے باہر نکلتے وقت وہ مخصوص کڑا پہن کر رکھیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔