کورونا، اسلام آباد کے مزید 7 سب سیکٹرز سیل کر دیے گئے

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث اسلام آباد کے مزید 7 سب سیکٹرز کو سیل کردیا گیا۔ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیل کیے جانے والے سب سیکٹرز میں جی 6 ون، جی 6 سیون ٹو، جی 8 ون، جی 9 ٹو، جی 10 فور، اور جی 11 تھری شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیل کیے گئے تمام سب سیکٹرز اگلے 10 دن تک سیل رہیں گے۔تفصِلات کے مطابق سیل کیے گئے علاقوں میں دکانیں، ریسٹورنٹس اور دفاتر بند رہیں گے۔ سیل کیے گئے سب سیکٹڑز میں تمام عوامی اور مذہبی اجتماعات پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔