کامیڈی کنگ عمر شریف کی طبیعت بدستور ناساز

کراچی: پچھلے کچھ دنوں سے کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کی طبیعت خاصی ناساز ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کی حالت بدستور خراب ہے۔
دل کے عارضے میں مبتلا اداکار عمر شریف کی طبیعت بدستور خراب ہے۔ اداکار اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت میں بہتری نظر نہیں آرہی۔

عمر شریف کی سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے، جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکار کو دعاؤں کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم کی ہدایت کے بعد حکومتی سطح پرعمر شریف کے لیے امریکا کے ویزے اور ایئر ایمبولینس سے متعلق انتظامات کیے جارہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔