دنیا سیلاب زدہ پاکستان کے قرضے فوری معاف کرے، برطانوی رکن پارلیمنٹ

لندن: برطانوی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب نے عالمی برادری سے پاکستان کے قرضے فوری معاف کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ٹوئٹر پربیان میں برطانیہ کی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب نے کہا کہ بارش اور سیلاب کے باعث پاکستان میں ہونے والی تباہی کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے قرضے فوری طور پر معاف کیے جائیں۔
کلاڈیا ویب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی بلند ترین سطح پر ہے۔ قرض واپس لینے کے بجائے دنیا پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہونے والے بحران کا معاوضہ ادا کرے۔
اس قبل بھی برطانوی پارلیمنٹ کی رکن کلاڈیا ویب نے بیان میں کہا تھا کہ گرین ہاؤس گیس کے عالمی اخراج میں پاکستان کا حصہ صرف ایک فیصد ہے تاہم وہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثر ممالک کی فہرست میں 10 اولین ملکوں میں شامل ہے۔ پاکستان ہماری لالچ کی قیمت چکانے پر مجبور ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔