برطانیہ: ہندوانتہاپسندوں کا مسجد کے سامنے مارچ، مسلمانوں پر حملے

لندن: ہندو انتہا پسندوں نے بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں کا جینا محال کیا ہوا ہے، وہ بیرون ملک بھی مسلمانوں کے خلاف اپنا خبث چھپا نہ سکے، برطانیہ کے شہر لیسٹر میں ہندو انتہاپسندوں نے مسجد کے سامنے مارچ کیا اور مسلمانوں پر حملے کیے۔

لیسٹر میں ہندو انتہاپسندوں نے بھارت کی طرح مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیسٹر میں ہندو انتہاپسندوں کے ٹولے نے مسجد کے سامنے مارچ کیا اور اشتعال انگیز نعرے لگائے۔
رپورٹس کے مطابق ہندو انتہاپسندوں نے مسلمانوں پر حملے کیے اور ان کی دکانوں کو لوٹنے کی کوشش بھی کی، جسے مسلمانوں نے ناکام بنادیا۔ ہندو انتہاپسندوں کی ہرزہ سرائی اور اشتعال انگیزی کے وقت پولیس بھی موجود تھی۔ پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ علاقے میں اب بھی ماحول کشیدہ ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔