گاڑی کو مِنی اسٹور میں بدلنے والے اوبر ڈرائیور کی دھوم
نئی دہلی: اپنی گاڑی کو مِنی اسٹور میں بدلنے والے اوبر ڈرائیور کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔
ڈرائیور کی ماروتی سیلریو میں وائی فائی، اسنیکس، ٹافیاں، بوتلوں والا پانی، چھتری، سینیٹائزرز اور ٹشوز سمیت دیگر اشیا کا ذخیرہ ہے۔
گاڑی میں اشیا کی فراہمی کا مقصد ڈرائیور کا مسافروں کے لیے ایک منفرد اور یادگار تجربے کو یقینی بنانا ہے۔
شہری کی گاڑی میں ادویہ بھی موجود ہیں جس میں درد کو کم کرنے والی دوائیں، اینٹی سیڈز، اینٹی ہسٹامنز اور دیگر شامل ہیں۔
مزید برآں ذاتی نگہداشت کی اشیا جیسے حفاظتی پن، تیل، ٹوتھ پیسٹ، پاؤڈر، پرفیوم اور جوتوں کی پالش تک بھی اس گاڑی میں ملے گی۔
قابل ذکر بات کہ یہ تمام سہولتیں مسافروں کو بالکل مفت فراہم کی جاتی ہیں۔