یو اے ای میں اوقات کار تبدیل، ہفتے میں ڈھائی دن چھٹی ہوگی

ابوظبی: یو اے ای نے ہفتے میں ڈھائی دن چھٹی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دفاتر میں اب صرف ساڑھے چار دن کام ہوا کرے گا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ملازمین کے اوقات کار کے لیے نیا شیڈول متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ہوا کرے گی جب کہ جمعے کو صرف ساڑھے چار گھنٹے کام ہوا کرے گا۔
دفتری اوقات کار پیر سے جمعرات صبح ساڑھے 7 بجے سے سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں جب کہ جمعہ کو کام ساڑھے گیارہ بجے تک ہوا کرے گا۔ ملازمین جمعے کو ’’ورک فرام ہوم‘‘ بھی کرسکتے ہیں۔
اوقات کار میں تبدیلی کا مقصد ملازمت اور خاندان کے درمیان توازن کو بہتر بنانا ہے، جس سے ملازمین کی پیداواری صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔
مرکزی حکومت کے تمام محکموں میں ان اوقات کار کا اطلاق یکم جنوری 2022 سے ہوگا۔ اس اعلان کے ساتھ ہی پورے سال یو اے ای میں نماز جمعہ کے خطبے کے لیے وقت 1:15 بجے مقرر کیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔