ہماری ساحلی تنصیبات پر امریکی حملے جنگ بندی کی خلاف ورزی ہیں، ایران
تہران: ایران کی حکومت نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کی سرزمین پر حملہ کرکے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ نے ایران کے جنوبی ساحلی پٹی پر متعدد مقامات پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے امریکا پر اقوام متحدہ کے چارٹر اور جنگ بندی کی مفاہمت کی یادداشت کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔
ایران کی وزارت نے کہا کہ امریکی حملوں میں ساحلی نگرانی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا اور ایران نے اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے امریکی اہداف پر جوابی حملے کیے ہیں۔
ایران نے خلیجی ریاستوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال ہونے سے روکیں اور اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کریں۔