دو بار کا فاتح ویسٹ انڈیز ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر

گیلونگ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کوالیفائنگ مقابلے جاری ہے، آج ہونے والے میچ میں بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا، ٹی20 ورلڈکپ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کے 11 ویں مقابلے میں آئرلینڈ نے دو بار کی ٹی20 ورلڈکپ چیمپئن ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے اپ سیٹ شکست دے کر میگا ایونٹ سے باہر کردیا۔
گیلونگ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے، برینڈن کنگ نے 48 گیندوں پر 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 62 رنز اسکور کیے تاہم ان کی اننگز کسی کام نہ آسکی۔

دیگر کھلاڑیوں میں کائل میئرز 1، جانسن چارلس 24، ایون لیوس 13، کپتان نکولس پوران 13، روومین پاول 6 جب کہ اوڈین اسمتھ 19 رنز بناکر نمایاں رہے۔
آئرلینڈ کی جانب سے گیرتھ ڈیلانی نے تین جب کہ سیمی سنگھ اور بیری میکارتھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کے اوپنرز پال اسٹرلنگ اور کپتان اینڈی بالبرنی نے ٹیم کو 73 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم بالبرنی 37 رنز بناکر عقیل حسین کا شکار بنے۔
آئرش کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد اوپنر پال اسٹرلنگ نے ایک اینڈ کو سنبھال کر رکھا اور 48 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 66 رنز اسکور کیے جب کہ لورکان ٹکر نے ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔